سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے چیف جسٹس کو درخواست

اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد


محمد ہارون December 04, 2021
اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خود نوٹس کے لیے درخواست دے دی گئی۔

سانحہ وزیر آباد پر از خود نوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو وکیل نے درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ وزیر آباد پر از خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے شہری کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اور سیکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے لہذا عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے درخواست اپنے سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں