انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 908 دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 05, 2021
908 دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، فوٹو: انٹرنیٹ

RAWALPINDI: انڈونیشیا میں تین روز قبل آتش فشاں پھٹنے سے دہکتے ہوئے لاوے نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ماؤنٹ سمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا تھا جس سے نکلنے والے ہزاروں فٹ بلند دھوئیں نے سورج کو ڈھانپ لیا اور دن تاریکی میں ڈوب گیا۔

آتش فشاں کے لاوے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، امدادی کاموں کے دوران اب تک لاوے کی راکھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے جب کہ 100 سے قریب زخمی ہیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 908 دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔



زخمیوں میں دو حاملہ خاتون بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں لاوے سے بری جھلس جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ امدادی کاموں کے دوران بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں