مسجد میں ڈانس کا معاملہ صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش

عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی


محمد ہارون December 07, 2021
عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی فوٹوفائل

تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمہ صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ پیشی پر مقدمے کی ملزمہ اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں