روسی صدر کی بھارت آمد فوجی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط

فوجی، دفاعی معاہدوں کے علاوہ توانائی کے شعبوں میں بھی 28 معاہدے کیے گئے


ویب ڈیسک December 07, 2021
پوٹن اور مودی نے 28 معاہدوں پر دستخط کیے، فوٹو: فائل

PESHAWAR: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری دورے پر بھارت پر پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات میں مجموعی طور پر 28 معاہدوں پر دستخط کیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں اُن کا استقبال وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا جس کے بعد ایک ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بھارت اور روس نے متعدد فوجی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جب کہ توانائی کے شعبے میں بھی معاہدہ طے پاگیا جس میں ایک سال کے تیل کا معاہد بھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور دفاعی معاملات پر بات چیت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں