عالمی بینک نے ایف بی آر کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

ورلڈ بینک نے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی


Business Reporter December 07, 2021
ورلڈ بینک نے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی (فوٹو: فائل)

کراچی: عالمی بینک نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ یقین دہانی عالمی بینک کنٹری ڈائیریکٹر بن حیسن ناجے نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد سے ملاقات میں کروائی۔

ایف بی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی بینک کے پروگرام پاکستان ریزز ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے چئیرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی پروگرام پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بینک کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا۔

ایف بی آر ٹیم نے پروگرام کے مختلف پہلووٴں کی نشاندہی کی جس کے باعث ایف بی آر اور ورلڈ بینک پروگرام کے متفقہ نکات کو باہمی کوششوں سے موثر بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیم ایف بی آر نے مزید نکات پر روشنی ڈالی جو کہ پروگرام کے پائیدار ریونیو حصول کے مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ بینک نے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں