سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپر شامل شخص گرفتار

گرفتار شخص ترکی کومطلوب 26مشتبہ افراد میں شامل ہے۔


ویب ڈیسک December 08, 2021
جمال خاشقجی کو2018میں استنبول میں قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپرملوث شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو قتل کرنے والوں میں مبینہ طورپر شامل شخص کوفرانس میں گرفتارکرلیا گیا۔

مشتبہ شخص خالد اید الوطیبی کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے گرفتارکیا گیا۔ خالد اید الوطیبی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والے ترکی کو مطلوب 26 افراد میں سے ایک ہے۔

گرفتار ہونے والا خالد اید الوطیبی سابق شاہی گارڈ رہ چکا ہے اوراپنے اصل نام سے سفرکررہا تھا۔ خالد کو جوڈیشل کسٹڈی میں رکھا گیا ہے۔

سعودی اہلکار کا کہنا ہے کہ خالد کی گرفتاری غلط شناخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی۔ خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سعودی عرب میں سزا دی جا چکی ہے۔

امریکا میں رہنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔