کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ میں فروخت کردئیے

وکی اور کترینہ نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے رازداری کےمعاہدے پر دستخط کرنے کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک December 08, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو ہوگی فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔

بالی ووڈ میں اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ہر کوئی صرف ان دونوں کی شادی کے بارے میں ہی بات کررہا ہے۔ تاہم وکی اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟

تاہم اب وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے کی وجہ سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف شکایت درج

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں