بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں

گروپ کیپٹن ورون سنگھ بری طرح جھلس گئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں


ویب ڈیسک December 08, 2021
ورون سنگھ بری طرح جھلس گئے، فوٹو: بھارتی میڈیا

ISLAMABAD: بھارت میں انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تاہم صرف ایک آفیسر زندہ بچے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 میں سے صرف ایک آفیسر خوش قسمتی سے زندہ بچ پائے ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک

گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بری طرح جھلس گئے تھے انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں