ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کراچی میں قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخرزمان، محمد حسنین اور آصف علی قرنطینہ میں ہیں


Sports Reporter December 08, 2021
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا فوٹو: فائل

PESHAWAR: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ملک میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی قومی ٹیم جمعرات کو وطن واپس پہنچے گی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے جب کہ کچھ کھلاڑی کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔

کراچی میں قرنطینہ کئے ہوئے کھلاڑیوں عثمان قادر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخر زمان، محمد حسنین ، آصف علی اور شاہ نواز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں