ادویہ کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے کنٹرول کیلئے نیا نظام بنانے کا فیصلہ

نجی اسپتالوں کی فیسوں کو بھی ضابطے میں لایا جائیگا،پالیسی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے طلب


آن لائن February 10, 2014
نجی اسپتالوں کی فیسوں کو بھی ضابطے میں لایا جائیگا،پالیسی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے طلب۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ادویہ کی رجسٹریشن اور ان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے نیا نظام مرتب کرنے کافیصلہ کیا ہے اوراس مقصد کیلیے وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں ادویہ کی رجسٹریشن اور قیمتوں کا میکینزم بنانے کی غرض سے پالیسی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ادویہ کی قیمتوں اور رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں میں مریض سے لی جانیوالی فیسوں کے اسٹرکچر کو بھی قانونی ضابطے میں لایا جائے گا۔

 photo 7_zpsad665b7e.jpg

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ پر ادویہ کی قیمتوں کے مناسب تعین اور مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویہ کی فراہمی کیلیے دبائو بڑھ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ادویہ کی 150سے زائد نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے عدالت میں جاچکی ہیں۔ دوسری طرف یہ کمپنیاں عدالتوںمیں کیسز کا بہانہ بنا کر لوگوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں