کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا کراچی میں پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

اومیکرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی حتمی تصدیق میں دو ہفتے لگ جائیں گے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک December 09, 2021
نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی . فوٹو : فائل

PESHAWAR: کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والا، کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ 'اومیکرون' پہلی بار مبینہ طور پر پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے بارے میں بتایا کہ کراچی میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق، مذکورہ خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی ممکنہ موجودگی کا انکشاف 8 دسمبر کو ہوا، تاہم ان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ وہ خاتون ویکسی نیٹڈ بھی نہیں تاہم وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں اومیکرون کی موجودگی سے متعلق میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے اومیکرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ابھی اس کا جینوم مکمل طور پر نہیں پڑھا گیا ہے جبکہ یہ عمل متاثرہ خاتون کے خون کا نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا جس میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے عالمی وبائی حالات کے تناظر میں پاکستانی عوام سے پُرزور اپیل کی کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے 'اومیکرون ویرینٹ' کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔

اپنے تیز رفتار پھیلاؤ کے باوجود، اب تک دنیا میں کسی ملک سے بھی اومیکرون ویرینٹ کے باعث اموات کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں