آئندہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی شوکت ترین

آئی ایم ایف معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے پیش کریں گے، مشیر خزانہ


ویب ڈیسک December 10, 2021
منی بجٹ میں کھانے پینے کی اشیا پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں ہوگی، شوکت ترین  فوٹو: فائل 

ISLAMABAD: وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

غیر ملکی اردو ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے لا رہی ہے لیکن اس میں کھانے پینے کی اشیا پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں ہوگی ، اس لئے منی بجٹ سے اشیائے خور ونوش مہنگی نہیں ہوں گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں میک اپ کا سامان، کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت دیگر درآمدی آسائشی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کچھ اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کی جائے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں