آگاہی ایوارڈ 2021 ایکسپریس میڈیا گروپ کے نام6 ایوارڈ جیت لیے

احتشام خان ،حماد سرفراز، عمر قریشی، شازیہ محبوب، یسرا سلیم ،نبیل طاہرکو ایوارڈ ملا


وقاص احمد December 11, 2021
  سالانہ آگاہی ایوارڈ کا اعلان،مقصد تحقیقاتی صحافت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،عامر جہانگیر۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: صحافت اور میڈیا میں اعلیٰ کارکردگی پر سالانہ آگاہی ایوارڈ 2021 ایکسپریس میڈیا گروپ کے نام رہا جب کہ مجموعی طور پر6 ایوارڈ حاصل کر کے ایکسپریس سب سے آگے۔

اکاؤنٹیبلٹی، پاک چائنہ تعلقات ،تعلیم ،خارجہ پالیسی، وبا و بین الاقوامی وبا اورجدت و انوویشن میں ایکسپریس فیملی کے6ستارے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ صحافت اور میڈیا میں اعلیٰ کارکردگی پر سالانہ آگاہی ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

آگاہی ایوارڈ 2021 میں مجموعی طور پر 6 ایوارڈز حاصل کر کے ایکسپریس میڈیا گروپ چھایا رہا ،آگاہی ایوارڈ میں ایکسپریس میڈیا تخلیقی اور تحقیقاتی صحافت کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔

احتساب سے متعلق بہترین رپورٹ پر احتشام خان ، خارجہ پالیسی پر حماد سرفراز کو ایوارڈ دیا گیا تو پاک چائنہ تعلقات پر عمر قریشی ،تعلیم کی کیٹگری میں شازیہ محبوب ، وبا و بین الاقوامی وبا پر یسرا سلیم اورجدت و انوویشن پر نبیل طاہر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔

سالانہ ایوارڈ کی اس رنگا رنگ تقریب میں 70سے زائد کیٹگریز رکھی گئی جن میں بہترین تخلیقی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے، وہیں موجودہ معلومات کے ڈیجیٹیل دور میں صحافیوں کے اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو تسلیم کیا گیا۔

کوفانڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آگاہی ایوارڈ عامر جہانگیر اور کوفانڈر اور صدر پریوش چوہدری کا کہنا تھا آگاہی ایوارڈز کا مقصد پاکستان میں حقیقت پر مبنی معلومات سے بھرپور رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت کی حصلہ افزائی کرنا ہے۔ سی ای او عامر جہانگیر نے جیتنے والوں کو مبارک اور باقی امیدواروں کو آئندہ مقابلے کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں