کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گیوزیراعلی ہریانہ کی دھمکی

مسلمانوں کو کھلی جگہوں پرنماز کی ادائیگی کے اجازت نامے منسوخ کردئیے گئے۔


ویب ڈیسک December 11, 2021
ہندون انتہاپسندوں نے مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی:فوٹو:فائل

لاہور: بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔مسلمانوں کوجن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرگڑگاؤں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پرگوبرپھینک دیا تھا۔

مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طورپراجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں