اے این پی رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے کی پی ٹی آئی میں شمولیت

غضنفر کا اے این پی سے تعلق نہیں اگر کوئی عہدہ پی ٹی آئی میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں، ثمر بلور


ویب ڈیسک December 11, 2021
غضنفر بلور کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے رہے نہ ہی ان کا اے این پی سے تعلق ہے، ثمر بلور ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اے این پی کے سابق سینٹر الیاس بلور کے صاحبزادے نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور شمولیت اختیار کی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے بھی غضنفر بلور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب اے این پی رہنما ثمر بلور نے کہا ہےکہ غضنفر بلور غیر سیاسی انسان ہیں، اے این پی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ انہیں کوئی ذمہ داری دی گئی تھی، اے این پی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے رہے نہ ہی ان کا اے این پی سے تعلق ہے، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پی ٹی آئی میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں