ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اسد قیصر 13 دسمبرکو طلب

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا۔


Numaindgan Express December 12, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا۔ ( فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا۔ نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آر اونے اسپیکر اسد قیصر کی آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ دیا، چئیرمین پیمرا سے آڈیو کا فرانزک کرکے رپورٹ 15 دسمبر تک مانگ لی گئی ہے۔

ڈی آر او پشاور نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ اے این پی کے ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 دسمبر کو طلب کر لیا۔

اُدھر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بنوں نے جے یو آئی کے ایم پی اے اکرم خان درانی کو تنبیہ کرکے جاری نوٹس نمٹا دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں