ناتھن لائن نے طویل انتظار کے بعد400 ویں وکٹ حاصل کرلی

آسٹریلوی اسپنر اس سنگل میل پر پہنچنے والے دنیا کے 17 ویں کھلاڑی بنے۔


Sports Desk December 12, 2021
آسٹریلوی اسپنر اس سنگل میل پر پہنچنے والے دنیا کے 17 ویں کھلاڑی بنے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن نے آخر کار 400 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کرلیں۔

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن نے طویل انتظار کے بعد آخر کار 400 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کرلی، وہ اس سنگل میل پر پہنچنے والے دنیا کے 17 ویں کھلاڑی بنے،انھیں 399 سے 400 کے ہندسے پر پہنچنے کیلیے پورے 326 دن انتظار کرنا پڑا۔

17 میں سے 13 بولرز نے 399 سے 400 کا فاصلہ ایک ہی ٹیسٹ میں عبور کیا، جیمز اینڈرسن کو 4، ڈیل اسٹین کو 7 اور اسٹورٹ براڈ کو 76 دن لگے۔

ناتھن لائن نے آسٹریلیا میں 53 ٹیسٹ میچز کھیلے، ان کی ہوم ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 204 ہے جو انھوں نے 32.87 کی اوسط سے حاصل کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں