ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے بابر اعظم

ویرات کوہلی سے ہونے والی باتیں سامنے نہیں لاسکتا، بابر اعظم


Sports Reporter December 12, 2021
جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے، بابر اعظم فوٹوفائل

MULTAN: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہوم سیریز میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے۔شائقین کے سو فیصد داخلے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے، امید کرتے ہیں شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

کپتان نے کہا کوچز کا ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری ہے،تاہم پی سی بی اس حوالے سے زیادہ بہتر بتا سکتا ہے، چیئرمین رمیز راجہ سے ورلڈ کپ سے قبل بات ہوئی تھی، رمیز راجہ سے کیا باتیں ہو یہاں بتا نہیں سکتا، نیوزی لینڈ کو پاکستان میں رکنا چاہیے تھا، ویسٹ انڈیز ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان آئے، لوگ سوچ رہے تھے کہ معلوم نہیں اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی یا نہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان ہدف نہیں لیں گے، دوران سیریز اپنی سو فیصد کارکردگی دیں گے۔ ویرات کوہلی سے کیا بات ہوئی تھی وہ بتا نہیں سکتا۔ ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ہم بائیس کروڑ عوام کے لیے کھیل رہے ہیں، کھلاڑی جب کورونا پازیٹیو ہوجائیں تو مشکل وقت ہوتا ہے، ہم سب اس مشکل وقت سے گزرے ہیں، آئسولیشن کے دوران دماغ میں منفی چیزیں آتی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم کچھ پازیٹیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے پلیئرز ٹی ٹوئنٹی میں مہارت رکھتے ہیں، بطور کپتان معلوم ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں سے کیسے پرفارم کروانا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے مسائل سنوں، کھلاڑیوں کو اعتماد دے کر بات کرتا ہوں، ہم محنت کر رہے ہیں جس کے رزلٹ سامنے آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں