کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرنے کا امکان

شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 12, 2021
شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

MULTAN: شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران پارہ 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جس کے دوران پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم منگل کو 9 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں