نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل جاری 3 بالائی منزلیں مکمل طور پر مسمار

آئندہ ہفتہ کے دوران مزید 3 منزلیں گرا کر مشینری کا استعمال تیز کردیا جائے گا


ویب ڈیسک December 12, 2021
آئندہ ہفتہ کے دوران مزید 3 منزلیں گرا کر مشینری کا استعمال تیز کردیا جائے گا - فوٹو:فائل

ABBOTABAD: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کی انہدامی کارروائی جاری ہے، عمارت کی بالائی تین منزلیں مکمل طور پر مسمار کردی گئی ہیں اور آئندہ ہفتہ کے دوران مزید تین منزلیں مسمار کی جائیں گی جس کے بعد مشینری کا استعمال تیز کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمارت کو منہدم کیے جانے والی عمارت کی 17ویں، 16ویں اور 15ویں منزلیں مسمار کردی گئی ہیں، 15ویں منزل کا کچھ حصہ باقی ہے جو آئندہ ایک سے دو روز میں منہدم کردیا جائے گا۔ عمارت منہدم کرنے کے لیے 800 مزدوروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو دن رات تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔



عمارت منہدم کرنے والے ٹھیکدار کے مطابق عمارت کا ملبہ بہت چھوٹے ٹکڑوں میں گرایا جارہا ہے تاکہ اردگرد کے مکانات اور سڑک پر بھاری ٹکڑے گرنے سے نقصان نہ ہو، آئندہ ہفتہ کے دوران مزید تین منزلیں منہدم کردی جائیں گی اور عمارت 12ویں منزل تک محدود ہوجائیگی جس کے بعد تیزی سے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔



ٹھیکیدار کے مطابق عمارت کی چھت پر پہنچائی جانیوالی ایکسے ویٹر مشین سے بہت کم کام لیا جارہا ہے تاہم جیسے ہی عمارت کی اونچائی کم ہوگی یہ مشین بھی کام کرنا شروع کردیگی جس سے کام کی رفتار تیز ہوگی، اب تک کی کارروائی کے دوران کسی بھی مزدور کو نقصان نہیں پہنچا عمارت کے اردگر املاک کا بھی خیال کیا جارہا ہے اور اسی احتیاط کی وجہ سے کام کی رفتار کو ایک حد تک ہی تیز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں