وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب 15 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے جائے گی


ویب ڈیسک December 12, 2021
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے جائے گی (فوٹو : فائل)

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا جس میں وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام، قازقستان کی اسکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی۔ کابینہ افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کرے گی۔

شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنے، افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم، پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے اور پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20ء وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں