اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام آسان موبائل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا گیا

’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ سے موبائل فون پر *2262# کوڈ ڈائل کرنے سے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔


Business Reporter December 14, 2021
افتتاحی تقریب کی صدارت رضا باقر نے کی، برانچ لیس بینکاری سہولت فراہم کرنے والے 13 اداروں میں ایم او یو پر بھی دستخط۔ فوٹو:فائل

MELBOURNE: بینک دولت پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر کراچی میں ہونیوالی تقریب میں 'آسان موبائل اکاؤنٹ' کا افتتاح کیا۔

'آسان موبائل اکاؤنٹ' سے موبائل فون پر *2262# کوڈ ڈائل کرنے سے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا، بعد ازاں اکاؤنٹ ہولڈر کسی بھی برانچ لیس بینکاری ایجنٹ کے پاس جا کر اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرا سکے گا اور اس رقم کو موبائل فون کے ذریعے استعمال کر سکے گا۔

'آسان موبائل اکاؤنٹ' ملک میں ڈجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کا مالی شمولیت کی قومی حکمتِ عملی کا ہدف حاصل کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک کا ایک اقدام ہے اس کے لیے کئی اداروں نے اہم معاونت کی جن میں پی ٹی اے، نادرا، برانچ لیس بینکاری فراہم کنندگان، سیلولر موبائل آپریٹرز اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے (وی آر جی) شامل ہیں۔

موبائل بینکاری انٹر آپریبلٹی کے لیے ضوابط کے تحت وی آر جی کو اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے نے مشترکہ طور پر لائسنس دیا ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کی اور اس سے ڈپٹی گورنر سیما کامل، چیئرمین پی ٹی اے میجر (ر) عامر عظیم باجوہ ہلالِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین نادرا محمد طارق ملک اور چیئرمین وی آر جی اکرام سہگل نے خطاب کیا، تقریب میں برانچ لیس بینکاری سہولت فراہم کرنیوالے 13 اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا باقر نے اشتراک کرنے پر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جس کی بنا پر 'آسان موبائل اکاؤنٹ'کا کامیاب آغاز ہو سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں