اسلام آباد میں جھگیاں خالی کرنے کے نوٹسز معطل

پہلے جھگیوں کے ساتھ لگی فیکٹری گرائیں پھر جھگیاں گرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک December 14, 2021
پہلے جھگیوں کے ساتھ لگی فیکٹری گرائیں پھر جھگیاں گرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جھگیوں کے خلاف کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نوٹسز معطل کردیے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں جھگیوں میں رہنے والی غریب خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے جھگیوں کے خلاف سی ڈی اے آپریشن سے متعلق حکم دیا کہ جھگیوں کے ساتھ لگی فیکٹری اگر غیر قانونی ہے تو پہلے وہ گرائیں پھر جھگیاں گرائیں۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے جھگیاں خالی کرنے کے نوٹس معطل کردیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جھگیوں والے بچاروں کو تو آپ نوٹس دے رہے ہیں کیا اس فیکٹری کے خلاف آپ نے ایکشن لیا ہے؟۔ سی ڈی اے افسر نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کی جگہ ہے وہاں فیکٹری لگی ہے۔

چیف جسٹس نے سی ڈی اے افسر سے استفسار کیا کہ جھگیاں آپ کو نظر آگئیں کیا وہ فیکٹری آپ کو نظر نہیں آتی؟۔ جب تک آپ فیکٹری کو نہیں گراتے آپ ان جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، این ایل سی کی ہے جس کی بھی ہے غیر قانونی ہے تو گرائیں۔

عدالت نے کیس کی جھگیوں کے خلاف آپریشن روکتے ہوئے مزید سماعت دس جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں