سپریم کورٹ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے پی پی رہنما کی درخواست کل سماعت کیلیے مقرر

پیپلز پارٹی رہنما نوازش علی پیرزادہ نے ان کی اہلیت اشتہاری اور مفرور ہونے کی وجہ سے چیلنج کی تھی۔


APP/Numainda Express December 15, 2021
پیپلز پارٹی رہنما نوازش علی پیرزادہ نے ان کی اہلیت اشتہاری اور مفرور ہونے کی وجہ سے چیلنج کی تھی۔ فوٹو: فائل

BEIJING: سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار نااہلی کیس کل سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے لیگی رہنما سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے پی پی رہنما کی درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کردی جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نوازش علی پیرزادہ نے انکی اہلیت اشتہاری اور مفرور ہونے کی وجہ سے چیلنج کی تھی۔ اسحاق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں