پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے ایشیائی ترقیاتی بینک

جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو 8.8فیصد سے کمہوکر8.6فیصد رہنے کی پیشگوئی


INP December 15, 2021
جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو 8.8فیصد سے کمہوکر8.6فیصد رہنے کی پیشگوئی (فوٹو : فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیاگیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021کے مقابلے میں 8.8فیصد سے کم کرکے 8.6فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اے ڈی بی نے مالی سال 2021میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10فیصد سے کم ہوکر9.7فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح5.6فیصد رہنے کی توقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں