جنید صفدر کی بارات چک شہزاد میں تقریب وآتشبازی

ایک ہزار سے زائد مہمان مدعو،مریم سب سے زیادہ نمایاں،شہباز کی مبارکباد


Numaindgan Express December 15, 2021
جاتی امرامیں پرسوں ولیمہ، قریبی عزیزشریک ہونگی،سیاسی رہنما مدعو نہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی:

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی بارات کی پروقار تقریب اسلام آباد چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر ہوئی جب کہ بارات روانگی سے قبل آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔


مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے بارات کی پروقار تقریب میں سفید پگڑی پہن رکھی تھی،شادی میں ایک ہزار سے زائد مہمان مدعو تھے، شہباز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دی،باراتیوں کیلیے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا، دولہااوردلہن سے زیادہ مریم نواز شادی کی تقریب میں سب سے نمایاں اور توجہ کا مرکز رہیں ،انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہواتھا۔

علاوہ ازیں مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کل جاتی امرامیں جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ولیمے کی تقریب 17دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی۔ولیمے کی تقریب کے لیے کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو دعوتی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔

شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کے لیے صرف قریبی رشتے داروں اور فیملی فرینڈز کو دعوتی کارڈزجاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، چودھری برادران اور محمود اچکزئی سمیت کسی سیاسی جماعت کے رہنما کواس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم کھوکھر برادران اور اْن کے اہلخانہ کو ذاتی تعلق کی وجہ سے ولیمے کی تقریب کے لیے دعوت دی گئی ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کسی دوسرے رْکنِ اسمبلی کودعوتی کارڈز جاری نہیں کیے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔