اومیکرون غیرمعمولی شرح سے پھیل رہا ہے عالمی ادارہ صحت

اومیکرون کیسز بڑھنے سے اسپتالوں پردباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت


ویب ڈیسک December 15, 2021
اومیکرون کیسز77ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں، ہ ٹیڈروس ادہانوم :فوٹو:فائل

ISLAMABAD: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 77 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے ہے جن ممالک میں اومیکرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون جس رفتارسے پھیل رہا ہے وہ اس سے پہلے کسی ویرینٹ میں نہیں دیکھی گئی۔ اگراومیکرون مہلک نہ بھی ہوتب بھی بڑی تعداد میں اومیکرون کیسز صحت کے سسٹمز پربوجھ ثابت ہوں سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں