کابل میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب خودکش حملہ 2 امریکی شہری ہلاک

خودکش حملہ آوور نے پل چرخی کے قریب نیٹو فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، ترجمان نیٹو


AFP/Reuters February 10, 2014
ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکی شہری تھے جو کہ نیٹو کے لیے کام کرتے تھے،برطانوی خبررساں ادارہ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے دارالحکومت میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب خودکش حملے میں نیٹو کے لیے کام کرنے والے 2 امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملہ پل چرخی کے قریب کابل جیل کے قریب کیا گیا جس میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو فوج کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑادی۔ دھماکے فوری بعد نیٹو اور افغان سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حملے کے بعد نیٹو فوج کی جانب سے جاری بیان میں اپنے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق تو کی گئی لیکن ان کی قومیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ تاہم ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکی شہری تھے جو کہ نیٹو کے لیے کام کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں