وفاقی تعلیمی اداروں میں سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا، این سی او سی


ویب ڈیسک December 17, 2021
موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، این سی اوسی ۔ فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی نظامت تعلیمات نے 3 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری دی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی

این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے تین جنوری سے 9 جنوری تک بند رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں