اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ واپس
او آئی سی اجلاس کے مندوبین ہمارے مہمان ہیں سیکورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شیخ رشید
FAISALABAD:
حکومت نے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وزرات داخلہ،چیف کمشنرز اورپولیس نے موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ اورپیرکومقامی چھٹی ہے۔ سیکریٹریٹ میں چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا۔
مزید پڑھیں: حکومت کا 3 روز کیلیے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں۔ سیکورٹی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی حکام کا اجلاس ہوا۔ شرکا کواو آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی۔