بچوں کی حوالگی وینا ملک کے پیش نا ہونے پرعدالت کا سخت اظہار برہمی

یہ آخری موقع ہے 17 جنوری بچے پیش نا کئے تو وینا ملک خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،عدالت


ویب ڈیسک December 18, 2021
17 جنوری کو وینا ملک بچوں کو والد سے ملانے کے لئے پیش کرے، عدالت فوٹوفائل

ISLAMABAD: وینا ملک کے بچوں سمیت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینیر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔

فریقین کے وکلا تو عدالت میں پیش ہوئے لیکن وینا ملک بغیر وجہ پیش نا ہوئیں۔ وینا ملک کے بچوں سمیت عدالت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ وینا کو آئندہ تاریخ پر دونوں بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا سابق شوہر پر پیسوں کے لئے بلیک میلنگ کا الزام

عدالت نے کہا یہ آخری موقع ہے اگر 17 جنوری کو بچے پیش نا کئے تو وینا ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔17 جنوری کو وینا ملک بچوں کو والد سے ملانے کے لئے پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں