ہفتے بھر میں ڈالر پاؤنڈ ریال اور یورو کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

افغان بحران میں بڑھتی ہوئی درآمدات کے پاکستان پر بوجھ نے بھی روپے کی قدر متاثر کی، ماہرین


Ehtisham Mufti December 18, 2021
افغان بحران میں بڑھتی ہوئی درآمدات کے پاکستان پر بوجھ نے بھی روپے کی قدر متاثر کی، ماہرین (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور یورپین یورو کرنسی کی قدروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا۔

کرنسی کی قیمتوں کے ہفتہ وار جائزہ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33 پیسے بڑھ کر 178.03 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے بڑھ کر 181.50 روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.41روپے بڑھ کر 236.96 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1.20روپے بڑھ کر 237.50 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 97 پیسے بڑھ کر 201.52 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 202.50 روپے ہوگئی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 7پیسے بڑھ کر 47.44روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے بڑھ کر 47.85روپے ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کاروبار کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر فنڈ کی منظوری سے ڈالر محدود پیمانے پر بڑھا، درآمدی شعبے کی طلب برقرار رہنے سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان برقرار رہی، مہنگائی اور کروڈ آئل کی قیمت دوبارہ بڑھنے سے ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی، اسی طرح ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ برقرار رہی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ افغان بحران میں بڑھتی ہوئی درآمدات کے پاکستان پر بوجھ نے بھی روپے کی قدر متاثر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں