قائم علی شاہ کا اعتراض پنڈی اسلام آباد کیلیے نئی واٹرسپلائی اسکیم موخر

مفادات کونسل میں وزیراعلیٰ سندھ کے زیادہ اعتراضات،خٹک کی غیرمتوقع کم مزاحمت


فیاض ولانہ February 11, 2014
مفادات کونسل میں وزیراعلیٰ سندھ کے زیادہ اعتراضات،خٹک کی غیرمتوقع کم مزاحمت فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے زیربحث آنیوالے نکات پر دیگر وزرائے اعلیٰ سے زیادہ اعتراضات اٹھائے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک غیرمتوقع طور پر شہباز شریف کے بعد سب سے کم اعتراض کرنیوالے وزیراعلیٰ ثابت ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ کی بھرپور مزاحمت کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد کیلیے تجویز کی گئی نئی واٹرسپلائی اسکیم کی منظوری موخر کردی گئی۔ سیدقائم علی شاہ کا موقف تھا کہ صوبہ سندھ پہلے ہی اپنے حصے کا پانی حاصل نہیں کرپا رہا ۔



اب اگر راولپنڈی اسلام آباد کیلیے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے نئی واٹرسپلائی اسکیم شروع کرکے25 کیوسک لیٹر پانی مزید کاٹ لیاگیاتو سندھ کیساتھ زیادتی ہوگی۔ وزیراعلیٰ کی مخالفت کے باعث وزیراعظم نے اس اسکیم کی منظوری موخرکردی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو لاکھا کول پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری پر بھی شدید اعتراض تھا جس کا انھوں نے کھل کر اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں