کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی خریداری کا تنازع وزیر صنعت و پیداوار اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز میں اختیارات کی جنگ

وفاقی وزیر انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم بیرون ملک سےلینے پر تلے ہوئے ہیں،ایم ڈی نے سسٹم بیرون ملک سےلینے سے انکارکردیا


سہیل چوہدری February 11, 2014
وفاقی وزیر انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم بیرون ملک سے لینے پر تلے ہوئے ہیں،ایم ڈی نے سسٹم بیرون ملک سے لینے سے انکارکردیا۔ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کو کمپیوٹرائز کرنے کے پروگرام کی خریداری کے معاملے پر وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز مرتضیٰ خاقان کے درمیان ٹھن گئی۔

وفاقی وزیر انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سسٹم بیرون ملک سے لینے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ایم ڈی نے سسٹم بیرون ملک سے لینے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا ای آر پی سسٹم پرلاگت کا صرف 200 سے 250ملین روپے تخمینہ دے چکا ہے۔ وفاقی وزیرنے ای آر پی کی خریداری کے لیے ایک 4رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی جس کا چیئرمین بھی خودکوہی مقرر کردیا اور اراکین بھی اپنی وزارت سے لے لیے ۔ وفاقی وزیرکے کہنے پراسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کو جب تائید حاصل کرنے کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کی بورڈ میٹنگ میں پیش کیا گیا تو بورڈ نے بھی اس حوالے سے نادرا سے رجوع کرکے آئی ٹی سلوشن حاصل کرنے کا کہا ۔



ذرائع کے مطابق غیر ملکی ای آرپی لینے کیلیے عزیز عرف عزی وفاقی وزیر کے کہنے پر دبائو ڈال رہے ہیں جو ان کے قریبی ساتھی ہیں،عزیزسندھ میں پیپلزپارٹی کی ایک اہم شخصیت کا فرنٹ مین بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک میںچوری کی شکایات پر نئی پری کوالیفکیشن کا معاملہ بھی وفاقی وزیر اور ایم ڈی کے درمیان تنازع کی وجہ ہے۔ نئی پری کوالیفکیشن اورریٹس مسترد ہونے پر وفاقی وزیر اور سیکریٹری ایم ڈی سے ناراض ہو گئے۔ شفقت نغمی نے وفاقی وزیر کے کہنے پر ایم ڈی کے خلاف چارج شیٹ بنائی اور اسے ہٹانے کے لیے وزیراعظم کو سمر ی بھی بھجوائی تاہم وزیر اعظم نے سمری مسترد کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں