صنفی برابری کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے ایکسپریس فورم

معلوم ہوگیا خرابی کہاں، تدارک کیا ہے، بہتر پالیسیوں سے خواتین کی حالت بہتر ہوئی۔


اجمل ستار ملک December 21, 2021
لاہور: طارق نیازی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے، شاہنواز خان ، نبیلہ شاہین بھی شریک ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی طرف سے جاری کردہ صنفی برابری کی رپورٹ اہم سنگ میل اور مشعل راہ ہے جس سے معلوم ہوگیا کہ خرابی کہاں ہے اور اس کا تدارک کیسے کرنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں سے خواتین کی حالت بہتر ہورہی ہے، ان کی اوسط عمر، معاشی حالت، شرح خواندگی، زمین و گاڑی مالکان کی تعداد میں خواتین کا اضافہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ''حکومت کی جاری کردہ صنفی برابری کی رپورٹ'' کے حوالے سے منعقدہ ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔

سیکریٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن طارق خان نیازی نے کہا کہ صنفی حوالے سے یہ ہمارے ادارے کی چوتھی رپورٹ ہے، اس سے پہلے 2016ء، 17ء اور 18 ء میں یہ رپورٹ شائع کی گئی، 2019 ء کی رپورٹ کورونا وبا کی وجہ سے شائع نہ ہوسکی لہٰذا اب ہم نے 2019 ء اور 2020ء ، دو برسوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے کی رپورٹ شائع کر دی ہے خوتین کی اوسط عمر 66.9 فیصد سے بڑھ کر 68.3 ہوگئی ہے، کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے،خواتین کی مجموعی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے۔

نمائندہ سول سوسائٹی شاہنواز خان نے کہا کہ دنیامیں جہاں بھی ترقی ہوئی وہاں اعداد و شمار کی روشنی میں اقدامات کیے جاتے ہیں، ہمارے ہاں بغیر اعداد و شمار کے ہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیے گئے، صنفی حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے پر حکومت اور سیکرٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ اہم سنگ میل اور مشعل راہ ہے۔

نمائندہ سول سوسائٹی نبیلہ شاہین نے کہا کہ یہ رپورٹ بچیوں اور خواتین کیلیے روڈ میپ ہے کہ کس طرح ان کے حوالے سے معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 10 برسوں میں لاہور اور فیصل آباد سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں