کیپٹن ر محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے، کیپٹن (ر) صفدر


ویب ڈیسک December 22, 2021
کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے، کیپٹن (ر) صفدر. فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف غداری کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،جس میں عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔

فیصلہ سننے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا، کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے، میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جہاں سے مجھے یہاں سے انصاف ملا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں