ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ہرا کر بھارت کی تیسری پوزیشن

بھارت نے چار گول کیے جب کہ پاکستان کی ٹیم تین گول کرسکی


Sports Reporter December 22, 2021
بھارت نے چار گول کیے جب کہ پاکستان کی ٹیم تین گول کرسکی ۔ فوٹو : اے ایف پی

کراچی: بھارت نے پاکستان کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

روایتی حریف کے درمیان میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا، بھارت نے من پریت سنگھ کے ذریعے پہلے منٹ میں گول کیا، جس کو 9 ویں منٹ میں افراز نے شاندار فیلڈ گول کرکے برابر کیا۔

پہلا کوارٹر ختم ہونے تک کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن گول نہ ہوسکا۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، تیسرے ہاف میں رانا عبدالوحید کے گول کے ذریعے پاکستان نے اسکور بورڈ پر گول کی تعداد دوگنا کی، تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں بھارت کے سمت نے مقابلہ 2، 2 و گول سے برابر کیا۔

چوتھے کوارٹر میں ایک بارپھر بھارتی ٹیم نے ویرن کمار کے ذریعے گول کیا، چارمنٹ پہلے بھارت نے چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو مستحکم کیا۔

اس کے فوری بعد پاکستان کے احمد ندیم نے گول کرکے مقابلہ چار تین کردیا، کھیل ختم ہونے تک بھارت کی ایک گول کی برتری برقرار رہی، پاکستانی ٹیم نے کوریا کی طرح بھارت کے خلاف اس میچ میں بھی کافی رف کھیل پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں