بند کمرے میں مچھر مار گلوب کا دھواں مزدور دم گھٹنے سے ہلاک

مزدوروں نے سردی کی وجہ سے کپڑوں کی مدد سے کمرے کے سوراخ بند کردیے تھے۔


Staff Reporter December 23, 2021
مزدوروں نے سردی کی وجہ سے کپڑوں کی مدد سے کمرے کے سوراخ بند کردیے تھے ، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ کے کوارٹرز میں سویا ہوا ایک مزدوردم گھٹنے سے ہلاک اور دوسرا مزدور بے ہوش ہوگیا۔

گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے السجاد ریسٹورنٹ کے کواٹرز میں سوئے ہوئے دو مزدوروں کی حالت غیرہوگئی جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک مزدور اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جاں بحق ہونے والے مزدور اوربے ہوش ہونے والے مزدور کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 38 سالہ مبین احمد ولد عبدالرحمن اوربہیوش مزدور کی شناخت 40 سالہ غلام مصطفی ولد واڑیوں کے نام سے کر لی گئی جاں بحق ہونے والے مزدور کا آبائی تعلق ٹنڈو آدم سے تھا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی نوطق خان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مزدور اور بے ہوش ہونے والا مزدور رات 4 بجے کام کرنے کے بعد کمرے میں جا کر سو گئے تھے، صبح ریسٹورینٹ کا سیکیورٹی گارڈ نہانے کے لیے ان کے کمرے میں پہنچا تو مزدور قے کر رہا تھا جس پر اس نے دوسرے مزدور کواٹھانے کی کوشش کی تو دوسرا مزدور اٹھا اور وہ دوبارہ بے ہوش ہو گیا اسی دوران مزید مزدور بھی وہاں پہنچ گئے اوردونوں کو بقائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک مزدور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

انھوں نے بتایا کہ جس کمرے میں مزدور سو رہے تھے، اس کمرے میں کیڑے مار دوا کی بو پھیلی ہوئی تھی اورکمرہ مکمل طورپرسیل تھا اورجہاں سے اخراج کا کوئی راستہ نہ تھا اگرکمرے میں کوئی سوراخ بھی تھا تومزدوروں نے سردی کی وجہ سے کپڑوں کی مدد سے سوراخ بند کیے ہوئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے کمرے کی تلاش لی توپولیس کو کمرے سے مچھر مارگلوب کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے،پولیس کو شبہ ہے کہ مزدور دم گھٹنے سے ہلاک اور بے ہوش ہوئے ہیں پولیس نے دونوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا،ڈاکٹرز کی رپورٹ میں مزید واضح ہو گا کہ وجہ موت کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں