اسلام آباد میں لڑکا اورلڑکی بلیک میلنگتشددکیس میں اہم پیشرفت

آئندہ سماعت پرمتاثرہ لڑکی اورلڑکے سے وکلا جرح بھی کریں گے


ویب ڈیسک December 23, 2021
مقدمے کے مرکزی ملزم سمیت دیگرملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں:فوٹو:فائل

لاہور: اسلام آباد کے سیکڑای الیون میں لڑکا اورلڑکی تشدد اوربلیک میلنگ کیس میں مقامی عدالت نے دونوں کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے سیکڑای الیون میں لڑکا اورلڑکی پرتشدد اوربلیک میلنگ کیس میں متاثرہ لڑکے اورلڑکی کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

متاثرہ لڑکا اورلڑکی4 جنوری کوعدالت میں پیش ہوکربیان ریکارڈ کرائیں گے۔بیان کے بعد وکلا کی جانب سے جرح کی جائے گی۔ مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند اورجرح مکمل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔

مقدمے کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں