پاکستان کا افغانستان کی امداد سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

او آئی سی مطالبے کے مطابق اب افغان عوام اور معیشت کیلئے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 23, 2021
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: پاکستان نے افغانستان کی امداد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2615 کا اتفاق رائے سے منظور ہونا خوش آئند ہے. اس سے ثابت ہوا کہ افغان عوام کی انسانی امداد سلامتی کونسل کی پابندیوں کیخلاف نہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قرارداد انتہائی نازک وقت پر سامنے آئی ہے. یہ قرارداد عالمی برادری کی افغان عوام کی مدد کے لیے فوری ردعمل کی عکاس ہے. افغان عوام کئی دہائیوں کے تنازعات کے باعث بے پناہ نقصان اٹھا چکے ہیں. یہ پاکستان میں او آئی سی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کی منظور کردہ قرارداد کی بھی عکاسی کرتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان کی ہر ممکن تیز تر انسانی بحالی، تعمیرنو، ترقی، تکنیکی، مادی امداد کا مطالبہ کرتا ہے. اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کے لیے درست سمت میں مثبت قدم ہے. او آئی سی مطالبے کے مطابق اب افغان عوام اور معیشت کیلئے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں.

ترجمان نے کہا کہ پاکستان پُرامید ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کی دل کھول کر مدد کریں گے. تمام ممالک، اقوام متحدہ ایجنسیاں، تنظیمیں، عالمی مالیاتی ادارے افغان عوام کی تیز تر مدد یقینی بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں