ٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال سے ڈسچارج

ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔


Sports Reporter December 25, 2021
ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

PESHAWAR: ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

چند روز پہلے یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو بیٹنگ کرتے وقت چھاتی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

ریکارڈ ساز کرکٹر کے والد کے مطابق عابد ابھی تیزی سے روبصحت ہیں۔اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے تایم ری ہیب پروگرام دو ہفتے کا ہے اور کراچی میں ہی ان کا چیک اپ ہوا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت میں بہتری، جلد ڈسچارج ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہماری رہائش کے انتظامات کردیے ہیں۔ سب احباب کے شکرگزار ہیں۔جنہوں نے عابد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔مزید دعاؤں میں بھی یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں