گزشتہ ہفتے ڈالر اور یورو کی اڑان محدود رہی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 178 روپے کے گرد گھومتی رہی، ڈالر کا اوپن ریٹ 181 روپے اور 180 روپے سے بھی نیچے رہا


Ehtisham Mufti December 25, 2021
(فوٹو : فائل)

LONDON: اسٹیٹ بینک کے سخت ریگولیٹری اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو کی اڑان محدود رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 178 روپے کے گرد گھومتی رہی جبکہ ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ 181 روپے اور 180 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے بڑھ کر 178.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے گھٹ کر 179.90 روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.75 روپے بڑھ کر 238.71 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 55 پیسے بڑھ کر 238 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 41 پیسے بڑھ کر 201.93 روپے ہوگئی جبکہ اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ کر 202 روپے ہوگئی۔

اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 1 پیسے گھٹ کر 47.43 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 47.60 روپے ہوگئی۔

ڈالر کی سٹہ بازی کے خلاف زرمبادلہ قوانین میں سختیاں گزشتہ ہفتے رنگ لائیں کیونکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فی فرد یومیہ اور سالانہ فروخت کی نئی حدیں مقرر کی گئیں جس سے ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران درآمدی شعبے کی طلب برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کے خدشے اور کروڈ آئل کی قیمت دوبارہ بڑھنے سے ڈالر کی قدر گھٹ نہ سکی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ برقرار رہی۔

اسی طرح افغان بحران میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے درآمدات کے بوجھ نے روپے کی قدر متاثر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں