ہنڈی اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کیلیے ٹیمیں تشکیل


Bilal Ghori December 27, 2021
لاہور، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کیلیے ٹیمیں تشکیل۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: ایف آئی اے حکام نے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے بعض افراد نے مہارت کے ساتھ ڈالر کے لین دین کو کم ظاہر کرکے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے کارروائیاں کرنے کیلیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پنجاب بھر کی مختلف ڈویژنوں لاہور، سیالکوٹ،گجرات،فیصل آباد، ساہیوال، وزیرآباد، سرگودھا اورشیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں کریک ڈاون کریں گی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے پنجاب بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے پاس سے غیرقانونی طور پر لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ملوث افراد سے ان کھاتہ جات کا تمام حساب کتاب بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈالرکی خرید و فروخت کرنے والی ڈالرزکمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں سے بھی مرحلہ وار تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں