تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی  کوئنزبیٹن ریلے کا کراچی سے سفر شروع 

کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا تھا


Sports Reporter December 28, 2021
کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا تھا . فوٹو : فائل

ISLAMABAD: قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوگیا۔

کامن ویلتھ گیمز کی کوئنزبیٹن ریلے کے پاکستان میں سفر کا آغاز ہوگیا، قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی مشعل کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوا۔

بیٹن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب میمن نے خیرمقدم کیا، منعقدہ تقریب میں پی او اے کے صدر جنرل(ر ) سید عارف حسن نے ریلے ان کے حوالے کی۔

معروف کھلاڑیوں نے ریلے تھامی، ان میں اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب اور انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اوراسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

اظہارِ خیال کرنے والوں میں کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈوسن بھی شامل تھے۔ بعدازاں کوئنز بیٹن ریلے کی نمائش ہوئی، ریلے کو یونیورسٹی کےقائد اعظم میوزیم بھی لے جایا گیا، آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں