وزیراعظم چیئرمین ایچ ای سی کے نام کی منظوری دیں گے

101 امیدواروں نے درخواستیں دیں، 18 کا انٹرویو ہوا، ہائیکورٹ نے تقرری کا حکم دیا تھا


Abid Hussain February 12, 2014
101 امیدواروں نے درخواستیں دیں، 18 کا انٹرویو ہوا، ہائیکورٹ نے تقرری کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی مستقل تقرری کیلیے وزیراعظم نوازشریف آج شارٹ لسٹ کیے گئے تین ناموں کی سمری میں سے ایک نام کی حتمی منظوری دینگے۔

چیئرمین ایچ ای سی کاعہدہ چھبیس اگست سے خالی ہے جس کے باعث سیدامتیازحسین گیلانی قائم مقام چیئرمین کے طورپرفرائض انجام دے رہے ہیں۔چیئرمین کے عہدے کیلئے ایک سوایک درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے 18درخواست گزاروںکے انٹرویو کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ جن امیدواروں کو انٹرویو کیلیے مدعونہیںکیاگیا وہ تجربے اور تعلیمی معیارپرپورا نہیں اترتے تھے۔

انٹرویو دینے والوں میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی سید امتیاز حسین گیلانی،سابق چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر مختار احمد، گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرنظام الدین، سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلراکرم چودھری، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرفاروق احمد،قائداعظم یونیورسٹی کے سابق وی سی ڈاکٹرقاسم جان اوریواے جی ثانی بھی شامل تھے۔ایچ ای سی ایکٹ کے تحت تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے سمری وزیراعظم کوبجھوائی جائیگی جوکسی ایک کومستقل چیئرمین نامزد کردینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں