350 ارب میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے فواد چوہدری

ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے، امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے اور عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 30, 2021
ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے، امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے اور عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏350 ارب روپے کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے، امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے اور عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا استفسار ہے کہ ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اس لیے کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں