نواز الدین صدیقی نے ہیرو اور اداکار کے فرق کو واضح کردیا

ہیرو کا خاص وقت جبکہ اداکار کی ساری زندگی ہوتی ہے، نواز الدین صدیقی


ویب ڈیسک January 02, 2022
ہیرو جسمانی خوبصورتی تک نظروں میں رہتا، اداکار۔ (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ہیرو اور اداکار کے بنیادی فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرو کا ایک خاص وقت جبکہ اداکار کی ساری زندگی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ہیرو اور اداکار کے فرق کے موضوع پر منعقد کیے گئے مباحثے میں شرکت کی۔

انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ تو کوئی بھی بتا سکتا ہے کہ ہیرو کا وقت ہوتا ہے اور اداکار کا کوئی وقت نہیں ہوتا (پوری زندگی ہوتی ہے)'۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ سپراسٹارز بناوٹی اداکاری کرتے ہیں، نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ 'اداکار اپنی پوری زندگی اداکاری کرتا اور علیحدہ علیحدہ کرداروں میں نظر آتا ہے'۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے نواز الدین کا کہنا تھا کہ ہیرو جسمانی خوبصورتی برقرار رہنے تک نظروں میں رہتا اور پھر باڈی ختم ہوتے ہی اسکرین سے غائب ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں، جاندار اداکاری اور جملوں کی بہترین ادائیگی کی بنیاد پر بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے پرستار بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈسٹری میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے والے کو ہی اداکار سمجھا جاتا ہے، نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی آخری بارآن لائن ویڈیو پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز 'ایان مانی' میں نظر آئے تھے، انہیں حال ہی میں بہترین اداکاری کرنے پر ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں