اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 ہزار اماراتی درہم برآمد

مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی


ویب ڈیسک January 02, 2022
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہا تھا، کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے ہے، مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مسافر کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں