کراچی کے لئے بجلی 4 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک یونٹس مہنگے کرنے کی درخواست ہی کیوں کرتا ہے،چیئرمین نیپرا


ویب ڈیسک January 03, 2022
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت آج کرے گا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کراچی کے لئےسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد بجلی 4روپے 80 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواستوں پرنیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

کراچی کے لئےسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد بجلی 4روپے 80 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں75 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت میں چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کے یونٹس مہنگے کرنے کی ہی کیوں درخواست کرتا ہے۔ سستے یونٹس کو کیوں نہیں چھیڑتے۔ نومبرکے اعداد وشمار ماہ ستمبرکی بنیاد پرفراہم کئے گئے۔ تکنیکی چیزیں اپنی جگہ تحریری تفصیلات نیپرا کو دیں۔

چئیرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ لوئر گیس پریشر والا ایشو کہاں تک پہنچا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سے کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس جی سے گیس فراہمی کا اثر صارفین پر نہیں آتا۔

کے الیکٹرک حکام نے مزید کہا کہ لوکل گیس کے بحران کے باعث آرایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔نومبر کیلئے ہمارے درخواست 32 پیسے کی ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ جب گیس مل رہی تو صارفین پر بوجھ کیوں ڈالا جاتا ہے۔ نومبر کیلئے بجلی 31 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نومبر کیلئے کے الیکٹرک صارفین کو 75 پیسے کا ریلیف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں