اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ عمران خان پر سنگین فرد جرم ہے شہباز شریف

صادق اور امین کا رچایا گیا ڈھونگ اب بے نقاب ہوچکا ہے، صدر مسلم لیگ ن


ویب ڈیسک January 05, 2022
صادق اور امین کا رچایا گیا ڈھونگ اب بے نقاب ہوچکا ہے، صدر مسلم لیگ ن

RAWALPINDI: قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر ایک سنگین فرد جرم ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا بہترین طریقہ ہے، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر ایک سنگین فرد جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اکاؤنٹس چھپائے، اسکروٹنی رپورٹ میں انکشاف

شہباز شریف نے کہا کہ اب پتہ چلا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 7 سال سے غیر ملکی فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگ رہی تھی، صادق اور امین کا رچایا گیا ڈھونگ اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں